6357



سرکاری تعاون حاصل کرنے کے لیے ذرائع آمدن مخفی رکھنا
مجھے حکومت کی جانب سے مالی اعانت حاصل ہوتی ہے ، توکیا میرے لیے جائز ہے کہ میں اپنے ذرا‏ئع آمدن مخفی رکھوں ؟

اگر مالی اعانت میں ان کی شرط ہوکہ انہیں آپ کے ذرا‏ئع آمدن کا علم ہونا چاہیے یا پھر یہ علم ہوکہ کمائي کتنی ہے ، توآپ کے لیے جائز نہیں کہ آپ ذریعہ آمدن ان سے مخفی رکھیں ۔

اوراسی طرح اگر یہ معلوم ہوجائے کہ وہ صرف محتاج اورضرورتمند کی اعانت کرتے ہیں اوروہ شخص محتاج اورضرورتمند نہ ہو تواس کے لیے یہ مالی اعانت حاصل کرنا جائز نہیں ۔

واللہ اعلم .


الشیخ محمد صالح المنجد



 
 
 
 
سب حقوق اسلام سوال و جواب ويب سائٹ كے ليے محفوظ ہيں ©  1997-2010  : 235.19