حج میں استطاعت کیا ہے ؟
الحمد
للہ :
حج کی بنسبت استطاعت یہ ہےکہ : حج کرنےوالا
صحیح البدن ہو ، اوربیت اللہ تک جانے کے لیے مواصلات کا مالک ہویعنی ہوائي جہازیا
گاڑي یا جانور وغیرہ یااس کا کرایہ ادا کرسکتا ہویہ اس کےحالات پرمنحصر ہے ، اورآنے
جانے کے لیے زاد راہ کا بھی مالک ہوجواس کےگھریلواخراجات یعنی جن افراد کا نفقہ اس
کے ذمہ ہے اس سے زائد ہونا چاہیے ، اورعورت کے ساتھ سفر حج یاعمرہ میں اس کا
خاوندیا کوئي اورمحرم ہونا لازم ہے .
فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء
دیکھیں : کتاب الحج والعمرۃ والزیارۃ صفحہ نمبر ( 17 ) ۔